counter easy hit

نئی حلقہ بندیوں سے متعلق پارلیمانی اجلاس بےنتیجہ ختم

New, Electoral, Reforms, meeting, ended, without, any, result

P alimentary, parties, present, at, Electoral, Reforms, Meeting

نئی حلقہ بندیوں سے متعلق پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کااجلاس بےنتیجہ ختم ہوگیا ۔شیخ رشید ناراض ہوکرچلےگئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کا ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےپارلیمانی لیڈرچاہتے ہیں کہ فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کرےجبکہ کچھ پارلیمانی رہنماچاہتے ہیں پارلیمنٹ سی سی آئی سے کم تر ادارہ نہیں، اس لئے فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے۔ایاز صادق نے کہا کہ اتفاق رائےایک بات پر ہے کہ الیکشن تاخیر کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تمام رہنما اس بات پر بھی متفق ہیں کہ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے 1998کی حلقہ بندیوں پر الیکشن نہیں ہوسکتے۔اجلاس کے دوران شیخ رشید ناراض ہوکر باہر چلے گئے تھے، بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ مکمل طور پر ناکام ہوگئی، میری اچکزئی سے لڑائی ہوئی ہے، یہ ہمیں ڈراتے ہیں کہ پاکستان ٹوٹ رہا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اجلاس میں انہیں بتایا کہ ن لیگ تباہ ہوچکی ہے، حکومت ناکام ہوچکی اور عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، ان کا مطلب ہو تو پاؤں پڑتے ہیں، مقصد پورا ہو جائے تو گلے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر شام تک حکومت قرارداد نہ لاسکی تو اسے مستعفی ہوجانا چاہیے، ن لیگ 88 بندوں کی پارٹی ہے، حکومت کے پاس 63 بندے کم ہیں ،دوتہائی کے لیے 228 بندے چاہئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website