counter easy hit

مصالحتی کمیٹی پیپلزپارٹی کو اوورسیز کے اندر مضبوط قوت بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی: پیپلزپارٹی یورپ

پیرس:پاکستان پیپلزپارٹی کو یورپ کے اندر مضبوط بنانے کیلئے 8رکنی مصالحتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ، اراکین میں چیف کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کامران یوسف گھمن ، فرانس سے قاری فاروق احمد فاروقی ۔ایم اے صغیر ۔ سپین سے ساجد گوندل۔ناروے سے جہانگیر نواز ۔ جرمنی سے زاہد عباس شاہ ، اٹلی سے ناصر علی رانجھا ،یونان سے ڈاکٹر طارق سلہریا اور بیلجیم سے ملک اجمل انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹی پیپلزپارٹی کو اوورسیز کے اندر مضبوط قوت بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی مخالفین بلاول بھٹو اور زرداری کے درمیان اختلافات کی جوافواہیں پھیلا رہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ گورڈن براو¿ن کی جانب سے پاکستان کے سکولوں کی امداد کرنا قابل تحسین ہے ن لیگ کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور سابق صدر زرداری کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس مقصد کے لئے ہر سطح پر حکو مت کا ساتھ بھی دیں گے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سب جماعتوں کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہو گا دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان کی سرکوبی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

PPP EUROPE

PPP EUROPE