counter easy hit

سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی: رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

لاہور (یس ڈیسک) ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات میں سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ تو کر لیا ہے۔

لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ایسا فارمولہ بن جائے جس سے لڑائی جھگڑا نہ ہو اس سلسلے میں مشترکہ کمیٹی کا ایک اجلاس ہو چکا ہے اور جلد حتمی فارمولہ سامنے آ جائے گا۔ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈ نہیں ہو رہی لیکن اس کا پروپیگنڈہ ضرور ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی سینٹ میں اکثریت حاصل کر لے گی۔

پہلا مرحلہ سینٹ کا الیکشن ہے چئیرمین سینٹ کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔ رحمان ملک نے کہا کہ ان کی ڈگریاں جعلی ہونے کا الزام لگایا جا رہا ہے اگر ایسا ہوا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ رحمان ملک نے واضح کیا کہ بلاول بھٹو کے آصف علی زرداری سے کوئی اختلاف نہیں وہ پاکستان آئیں گے اور سیاست کریں گے۔