counter easy hit

اقامہ کے پیچھے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے: عمران خان

لاہور: جی ٹی روڈ ریلی عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے نکالی گئی، ساری مہم کا مقصد نگران جج کو ہٹانا تھا: چیئرمین پی ٹی آئی کا دعویٰ

Money laundering is billions of rupees behind akamaچیئرمیں تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہور سے خوف ختم ہو رہا ہے، این اے 120 کی عوام عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے جی ٹی روڈ پر ریلی نکالی گئی، ساری مہم کا مقصد نگران جج کو ہٹانا تھا۔ انہوں نے اداروں کو مافیا کی طرح استعمال کیا۔ عمران خان نے کہا بڑے ڈاکوؤں کی اصل جگہ اڈیالہ جیل ہے، اقامہ کے پیچھے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے، ایف آئی اے اور نیب نے کبھی ان کیسز پر کچھ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نیوٹرل امپائر نہیں ہے، مجھے توہین عدالت میں بلانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ میں پاناما کیس عدالت میں لے کر کیوں گیا۔ عمران خان نے مزید کہا الیکشن کمیشن جوڈیشل باڈی نہیں ہے، اور نہ ہی وہ کسی کو توہین عدالت میں بلا سکتا ہے، مجھے الیکشن کمیشن کے ذریعے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ چیئرمیں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ کسی اور کو کتنی بار توہین عدالت کیس میں بلایا گیا؟۔