counter easy hit

مادر جمہوریت، عزم و ہمت اور استقلال کا ایک دور جس نے وقت کے سب سے جابر ترین آمر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والی پہلی خاتون راہنما ہونے کا اعزاز حاصل کیا

پاکستان کی سابقہ خاتون اول اور محترم جناب ذوالفقار علی بھٹوشہید کی دست راست اور

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

معاون محترمہ  نصرت بھٹو  مادرجمہوریت محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی
محترمہ نصرت بھٹو کی ذات ایک ہمہ جہت ، بلند حوصلہ ، عزم و ہمت کی ایک داستان تھی جس کوآنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گے۔ محترمہ نے پاکستان میں جمہوریت کیلئے کسی بھی آمر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والی پہلی خاتون راہنما ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔  محترمہ نصرت بھٹو عزم وہمت کی وہ مثال تھیں جس کہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی ۔ محترمہ نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کیلئے ہر دکھ درد بڑے حوصلے اور صبر کے ساتھ نہ صرف برداشت کیا بلکہ اپنا پورا گھر لٹا دیا پھر بھی ان کے حوصلے اور استقلال میں نہ صرف کبھی کمی نی آئی بلکہ خلقت ان کے عزم اور ان کی جوانمردی کو دیکھ کر حیرت و حسرت میں مبتلا رہی۔
بیگم نصرت بھٹو اعلیٰ پائے کے کسی گھرانے کی شاید ہی کوئی ایسی خاتون ہوں جنہوں نے

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

اپنی زندگی میں شوہر اور تین بچوں کی لاشیں اٹھائیں ہوں۔ ان کے شوہر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو اکیاون سال کی عمر میں انیس اناسی کوپھانسی ہوئی۔ان کے جواں سال بیٹے شاہنواز بھٹو کی ستائیس برس کی عمر میں فرانس میں مشکوک حالات میں موت وقع ہوئی۔ جب کہ ان کے بڑے صاحبزادے مرتضی بھٹو کی انیس سو چھیانوے میں بیالیس برس کی عمر میں اپنی

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

ہمشیرہ بینظیر بھٹو کے دورِ حکومت میں کراچی میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت ہوئی۔بیگم نصرت بھٹو کی بڑی صاحبزادی اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو راولپنڈی میں سنہ دو ہزار سات کو دہشت گردی کے حملے میں چون برس کی عمر میں قتل کیا گیا۔

محترمہ نصرت بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کی ہر سطح پرحوصلہ افزائی کی

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

اور انتہائی جبر اور ظلم کو برداشت کرنے کا ہنر بھی سکھاتی رہیں۔ کردش نسل کی ایرانی نژاد پاکستانی بیگم نصرت بھٹو کے بارے میں ان کے قریبی ساتھی بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے شوہر کو اقتدار کے ایوانوں کی جہاں راہ دکھانے میں مدد کی وہاں سیاست کا ایک اہم ستون بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

نصرت اصفہانی پاکستان کی پہلی غیر ملکی خاتون اول ہونے کے علاوہ وہ  وزیراعظم

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

ذوالفقار علی بھٹو کی دوسری بیوی ،اور  میر مرتضی بھٹو، بے نظیر بھٹو (پاکستان کی  ایک اور سابق وزیر اعظم)، شاہنواز بھٹو اور صنم بھٹو کی  ماں تھیں۔بیگم نصرت بھٹو انیس سو انتیس میں ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں۔ ان کا ایک امیر خاندان سے تعلق تھا اور ان کے والد کراچی میں مقیم رہے اور بڑی کاروباری شخصیت تھے۔نصرت بھٹو کی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے انیس سو اکیاون میں کراچی میں شادی ہوئی۔ ان کے چار بچے ہوئے۔

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

1979میں جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید کی حکومت کو ایک آمرنے  مارشل لاکے نفاذ کے بعد الٹ دیا اور انھیں پھانسی دیدی گئی۔ نصرت بھٹو کی زندگی میں سکھ کم اور دکھ بہت نظر آتے ہیں۔محترمہ نصرت بھٹواپنے  شوہر کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی چیئرپرسن بھی بنیں۔بیگم نصرت بھٹو اپنے شوہر کی وزارت اعظمیٰ تک سیاست میں سرگرم نہیں رہیں

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

لیکن جیسے ہی ذوالفقار علی بھٹو کو ایک فوجی آمر ضیاالحق نے قید کیا تو ان کا حادثاتی طور پر سیاسی سفر شروع ہوا۔انیس سو اناسی میں جب ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی تو وہ پاکستان ی سیاست کا ایک نمایاں کردار بنیں اور فوجی ڈکٹیٹر کو للکارا اور ان کے سامنے ہار نہیں مانی۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی انیس سو اناسی سے انیس سو تراسی تک چیئرپرسن رہیں۔لیکن جب انیس سو بیاسی میں کینسر کی ابتدائی علامات کے بارے میں بتایا گیا تو وہ علاج کے لیے لندن چلی گئیں اور ان کی بڑی صاحبزادی بینظیر بھٹو نے پارٹی کی قیادت سنبھالی۔بیگم نصرت بھٹو نے فوجی صدر ضیاالحق کے دور میں جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد میں بڑی سرگرمی سے حصہ لیا۔

بعض مبصرین کہتے ہیں کہ بیگم نصرت بھٹو کے پائے کی اعلیٰ شخصیت شاید ہی کوئی

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

ہوگی جس نے جمہوریت کے طویل سفر میں اپنے اتنے پیاروں کی لاشیں اٹھائیں ہوں۔شاہنواز بھٹو کے انیس سو پچاسی میں قتل کے بعد ان کی میت پاکستان لانے کے سوال پر بینظیر بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو میں کچھ تلخی ہوئی تو اس وقت بیگم صاحبہ نے بیٹی کی رائے کو تقویت دی۔ کیونکہ میر مرتضیٰ بضد تھے کہ وہ اپنے بھائی کی میت پاکستان لے جائیں گے۔ جب کہ بینظیر بھٹو کی رائے تھی کہ فوجی ڈکٹیٹر ضیاالحق

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں اس لیے وہ ملک سے باہر رہیں۔
بیگم بھٹو اپنے صاحبزادے میر مرتضی بھٹو کے قتل کے بعد ’الزائمر‘ نامی دماغی بیماری

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

میں مبتلا ہوگئیں۔ طبی ماہرین کے مطابق الزائمر کی وجہ سے انسان کی یاداشت اور سوچنے کی صلاحیت آہستہ آہستہ ختم ہوجاتی ہے۔بیگم نصرت بھٹو نے اپنی زندگی کے آخری برس دبئی میں گزارے اور آخری ایام میں وہ کسی کو پہچاننے سے بھی قاصر تھیں۔بعض سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کی وفات سے پیپلز پارٹی کی سندھ میں سیاست پر شاید اتنے اثرات مرتب نہیں ہوں گے کیونکہ وہ اپنی زندگی میں ہی کئی برسوں سے سیاست سے الگ تھلگ ہوگئیں تھیں۔
“نصرت بھٹو کی زندگی میں سکھ کم اور دکھ بہت نظر آتے ہیں۔ ان کے شوہر سابق وزیراعظم تھے”
بیگم نصرت بھٹو جس پائے کی شخصیت تھیں ان میں وہ غرور یا تکبر نہیں تھا جو عام طور پر سیاسی خاندانوں کے افراد میں نظر آتا ہے۔ وہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو اپنے بچوں کی طرح پیار کرتی تھیں۔ لیکن وہ اپنے کٹر سیاسی مخالفین سے سختی سے پیش آتیں تھیں۔میاں نواز شریف کے پہلے دورِ حکومت میں جب اکثریت ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی کو صوبہ سندھ میں حکومت بنانے نہیں دی گئی اور جام صادق علی خان کو وزیراعلیٰ سندھ بنایا گیا تو ایک مرتبہ ہوائی اڈے پر جب دونوں کا آمنا سامنا ہوا تو جام صادق نے کہا ’ہیلو ممی‘۔۔ جس پر بیگم صاحبہ نے انہیں کہا تھا ‘شٹ اپ باسٹرڈ’۔
وہ ضیاء الحق کی آمرانہ حکومت کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرتے ہوئے اپنیبلند ہمت کے

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

لئے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔پاکستان کی سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو اتوار تئیس اکتوبر کی دوپہر دبئی کی ایک ہسپتال میں بیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

 

 

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

Madam Nusrat Bhutto_23-10-2016

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website