counter easy hit

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہید، آئی ایس پی آر

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہید، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج نے کوٹ کیہترا کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

بھارتی فوج نے کوٹ کیہترا کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

راولپنڈی: لائن آف کنٹرل پر کوٹ کیہترامیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہید ہوگئی جب کہ پاک فوج نے بھارتی گولا باری اور فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی اور کوٹ کیہترا میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے60 سالہ خاتون شہید ہوگئی جن کا تعلق ٹھنڈی کہسی گاؤں سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فورسز کی گولہ باری اور فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website