counter easy hit

عمران پارٹی کا سرپرست اعلیٰ زرداری کو بنائیں گے، خواجہ آصف

Imran, will, appoint, Zardari, Asif, as, party, mentor وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی میں ضم ہونے جارہی ہے،عمران خان اپنی پارٹی کا سرپرست اعلیٰ آصف زرداری کو بنائیں گے۔

سیالکوٹ میں جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کا سارا کوڑاکرکٹ عمران خان پی ٹی آئی میں سمیٹ کر لے جا رہے ہیں۔

وزیردفاع نے کہا کہ عمران خان کو اب گجرات یاترا کرکے چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی کو بھی اپنی پارٹی میں شامل کرلینا چاہیے، یہ سب کٹی پتنگوں کی طرح کرپشن کی پناہ گاہ میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ایک جگہ اکٹھے ہوجانے چاہئیں تاکہ عوام کیلئے ان کو ٹارگٹ کرنا آسان ہو جائے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم سے بنی ہے اس سے تعاون کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کے احترام میں ایک خاندان کی تین نسلیں جے آئی ٹی میں پیش ہو رہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website