counter easy hit

کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے کا دن آگیا

کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے کا دن آ گیا، ڈیڑھ ارب شائقین کرکٹ کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں، اوول کے تاریخی میدان میں آج پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

Biggest event of Cricket was the today

Biggest event of Cricket was the today

کرکٹ کی جنگ عظیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے میچ کے لئے ایشیائی کرکٹ کے روایتی حریفوں کے درمیان اسٹیج تیار ہے۔کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا میچ ،پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ دفاعی چیمپئن اور فیورٹ بھارت پرعزم اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم کے ساتھ اتوار کو فائنل کھیلے گی۔اس میچ کو کھیلوں کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ قرار دیا جارہا ہے۔ عظیم عمران خان اور یونس خان جیسے کپتانوں کے ہم پلہ آنےکے لئے سرفراز احمد ایک جیت سے دور ہیں۔پاکستانی ٹیم گروپ میچ کی شکست کا حساب برابر کے لئے بے چین ہے۔

ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو اس گراؤنڈ پر سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی تاہم اس کا مجموعی ریکارڈ بہت اچھا ہے۔اس کی بیٹسمین فارم میں ہیں اور بولر ہر میچ میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ مکی آرتھرکا کہنا ہے کہ میری ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں مکمل نظر انداز کردیا گیا تھا خاص طور پر اُس وقت جب پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن ہم نے سب کو غلط ثابت کردیا۔

اوول کے میدان سے پاکستان کو خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔اس گراؤنڈ پر پاکستان کو چار ٹیسٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔دس ماہ قبل یونس خان کی ڈبل سنچری اور یاسر شاہ کی بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی۔ بھارت کو دنیا کی مضبوط ترین بیٹنگ لائن کی خدمات حاصل ہیں۔ عمران خان کی قیادت میںپاکستانی ٹیم 1992کا ورلڈ کپ اور یونس خان کی کپتانی میںلارڈزمیں 2009کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیت چکی ہے۔

پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔محمد عامر رومان رئیس کی جگہ کھیلیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت کے لیے گزشتہ 8 عالمی ایونٹ میں سے چوتھا فائنل ہے۔ مکی آرتھر سرفراز احمد کی صلاحیتوں کے معترف ہیں کہتے ہیں کہ کپتان سرفراز احمد بہت مثبت ہیں۔ وہ ایک جارح کپتان اور وکٹیں لینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو اٹیکنگ پوزیشن پر لگایا ہے، سلپ لگائی اور یہ ہمارے لیے سود مند ثابت ہوا ہے۔

پاکستان کے پاس ٹورنامنٹ کا سب سے خطرناک بولنگ اٹیک ہے۔فاسٹ بولر محمد عامر فٹ ہوگئے ہیں اور بھارتی صفوں میں ہلچل مچانا چاہتے ہیں۔ آج کا دن لندن میں سال کا گرم ترین دن ہوگالیکن اس کے ساتھ ہی گراؤنڈ میں میچ کی گرما گرمی اور سنسنی خیزی بھی عروج پر ہوگی۔ دنیا بھر کے فینز کی نظر یں اس اہم میچ پر ہیں اور ٹکٹس کا حال یہ ہے کہ پندرہ گنا زائد قیمت پر فروخت کیے گئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website