counter easy hit

حیسکو ٹنڈوآدم کی جانب سے روزانہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلا جاری ،

HESCO TANDO ADAM

HESCO TANDO ADAM

ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔حیسکو ٹنڈوآدم کی جانب سے روزانہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلا جاری ،شدید گرمی کے ستائے عوام سڑکوں پر آگئے،احتجاجی مظاہرہ ٹائر نظر آتش کئے گئے،تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹنڈوآدم کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،ڈٹیکشن ملوں،اوور ریڈنگ،جلے ہوئے ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے ٹنڈوآدم شہر کے مختلف علائقوں کے رہنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شہر کے چھتری چؤک پر حیسکو ٹنڈوآدم (ون) کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا شہریوں نے ٹائر بھی نظر آتش کئے جس سے ٹریفک معطل ہو گئی شہریوں نے الزام لگایا کہ حیسکو ٹنڈوآدم (ون) کرپشن کا گڑھ بنا ہواہے انہوں نے کہا کہ ہمارے علائقے کا ٹرانسفارمر تبدیل نہیں کیا جا رہا بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ حیسکو ٹنڈوآدم (ون) میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ حیسکو ٹنڈوآدم (ون) کے افسران اور اہلکار شہریوں سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں شہریوں کے بلوں میں بھاری جرمانے اور اوور ریڈنگ لگا کر بھاری بل بھیجے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک بجلی بحال نہیں کی جائیگی ہم احتجاج جاری رکھینگے