counter easy hit

مسلح افواج کےچیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل غانم کی پاکستان آمد، وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قطرکی مسلح افواج کےچیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل غانم، امیر قطر اور قطری وزیر اعظم کا خاص پیغام لے کر پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں قطری قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ذرائع کے مطابق قطری فوج کے سالار اعلیٰ لیفٹننٹ جنرل غانم ،

قطری وزیر اعظم اور امیر قطر کی جانب سے خاص پیغام لے کر پاکستان کے دورے پر پہنچ چکے ہیں۔اس موقع پر سول و عسکری حکام نے ائیرپورٹ پر انکا استقبال کیا۔جس کے بعد وہ وزیر اعظم ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر قطری چیف آف اسٹاف نے وزیراعظم عمران خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں پاک قطر باہمی مفادات پر مبنی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اس ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کو امیر قطر اور قطری وزیر اعظم کی جانب سے بھیجا گیا خاص پیغام بھی پہنچایا گیا۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کو زیر بحث لایا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے قطری آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل غانم کا شکریہ ادا کیا اور انکی محبت کا جواب محبت میں دیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قطری پورٹ کو کراچی پورٹ کے ساتھ فیری کےساتھ منسلک کیا جارہا ہے، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور قطری امیر کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آنے والے سالوں میں پاک قطر دو طرفہ تجارت میں مزید اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ قطری پورٹ کو کراچی پورٹ سے فیری کےساتھ منسلک کیا جارہا ہے، جبکہ بندرگاہوں کےرابطوں سےپاکستان کی قطرکوبرآمدات میں73فیصد اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ قطرکیجانب سے1لاکھ پاکستانیوں کوروزگارکےمواقع فراہم کرنےپرشکرگزارہیں،محنت کشوں کی بھرتی کیلیےکراچی،اسلام آبادمیں دفاترکھولنےپر قطرکےشکرگزارہیں،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امیر قطر اور وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔