counter easy hit

کالعدم تنظیموں کے حمایتیوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی، پرویزرشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ ایسی تنظیمیں جو دہشت گردی میں ملوث ہیں انہیں کالعدم قرار دیا گیا ہے، کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مقدمات میں گواہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا،دس سے 15 دن نہیں لگیں گے کہ فوجی عدالتیں کام شروع کردیں گی،پشاور میں آرمی پبلک اسکول پرحملہ کرنے والے تمام دہشت گرد مارے گئے،جن لوگوں کے ساتھ دہشت گرد فون پر رابطے میں تھے ان کو پکڑنا ایجنسیوں کا کام ہے۔