counter easy hit

جگر کے کینسر سے بچنا ہے تو روزانہ 5 کپ کافی پیجیے، تحقیق

جگر کے کینسر سے بچنا ہے تو روزانہ 5 کپ کافی پیجیے، تحقیق

جگر, کے, کینسر, سے ,بچنا, ہے ,تو, روزانہ 5, کپ, کافی, پیجیے،

جگر, کے, کینسر, سے ,بچنا, ہے ,تو, روزانہ 5, کپ, کافی, پیجیے،

لندن: برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ روزانہ تین سے پانچ کپ کافی پینے سے جگر کے کینسر اور اس کے غیر فعال ہونے کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

یہ تحقیق رائل سوسائٹی آف میڈیسن لندن کی جانب سے پیش کی گئی ہے جس میں کافی کے انسانی جسم پر ممکنہ اثرات سے متعلق بحث یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر گریم الیگزینڈر نے بتایا کہ جگر کے امراض بڑھ رہے ہیں اس لیے یہ معاملہ اہم ہے کہ کس طرح دنیا کا من پسند مشروب ’’کافی‘‘ جگر کے امراض کے خلاف معاون ثابت ہورہا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ کافی پینے سے جگر کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ مریض کی مناسب نگہداشت کےلیے انہیں اپنے معالجین کی طرف سے غذا کے درست استعمال سے متعلق ایسی معلومات فراہم کی جائیں جنہیں وہ سمجھیں اور ان پر عمل کرسکیں۔کی گئی ہے اور برطانوی ادارے برٹش لیور ٹرسٹ کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جگر کا مرض ایک خاموش قاتل ہے کیوں کہ جب تک اس کی علامت ظاہر ہوتی ہیں، بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔ کافی ایک ایسا مشروب ہے جس تک ہر شخص کی آسانی سے رسائی ہے۔  فلٹرڈ، انسٹنٹ یا ایسپریسو کے اثرات میں فرق ہوسکتا ہے تاہم کوئی بھی کافی ہو، اسے روزانہ پینے سے جگر کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات کم سے کم ہوجاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اعتدال کے ساتھ کافی کا استعمال جگر کےلیے مفید ہے۔