counter easy hit

پیرس، متحرک کشمیری راہنما ذوالفقار نگیال نے مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمی کے سنگین ہتھیاروں کے ساتھ حریت پسندوں پر حملے کی شدید مذمت کی

پیرس، متحرک کشمیری راہنما ذوالفقار نگیال نے مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمی کے سنگین ہتھیاروں کے ساتھ حریت پسندوں پر حملے کی شدید مذمت کی

پیرس (مانیٹرنگ رپورٹ) پیرس میں متحرک کشمیری راہنما چوہدری ذوالفقار نگیال نے مقبوضہ وادی میں نئی تشدد کی لہر اور خوفناک ہتھیاروں کے ساتھ انڈین آرمی کے نہتے کشمیری عوام پر حملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔ اس ظلم و ستم کو آخر اپنے انجام کو پہنچنا ہے مگر عالمی برادری کو اب اپنی ناک کے نیچے کشمیری عوام کو روز مرتے دیکھ کر خاموش نہیں رہنے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی لہر کے ساتھ ہی فرانس میں مظاہروں کی لہر کو بھی تیز کرنا ہوگا اور پیرس میں موجود کشمیری وپاکستانی اور یورپی کمیونٹی کو ہر حال میں اب گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گجرات کا قصاب ظلم و ستم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری کمیونٹی کے تمام فورمز کو اکھٹا ہو کر اب کشمیری عوام کے حالت زار کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ کشمیر ایشوء پر ہر حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا لہو انشااللہ ضرور رنگ لائے گا اور گجرات کے قصاب مودی کی گھٹیہ سیاست کو بھی جلا کر راکھ کر دے گا۔ دنیا دیکھ رہی ہے کس طرح انڈین سرکار الیکشن کے سال میں اپنی انتخابی مہم کی خاطر مسلمانوں کا خون بہا رہی ہے۔ یہ ظلم و ستم کی انتہا ہے اور اسے ایک روز ختم ہونا ہے۔ کشمیر میں بھی تشدد کی لہر میں اضافہ اس گھٹیہ سیاست کا حصہ ہے۔ 

Zulifqar nagial, senior leader, pti, france

Publiée par Safdar Hashmi sur Samedi 5 janvier 2019

https://www.facebook.com/100009103901808/videos/2152283398418436/?t=1

Publiée par Safdar Hashmi sur Samedi 5 janvier 2019

Publiée par Safdar Hashmi sur Samedi 5 janvier 2019

Publiée par Safdar Hashmi sur Samedi 5 janvier 2019