counter easy hit

میرے خاندان کی بنیاد پاکستان میں ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے پارلیمان کا اجلاس بلانے کا اعلان، زلفی بخاری

اسلام آباد (یس اردو نیوز)میرے خاندان کی بنیاد پاکستان میں ہے، اگر کوئی مشیر غیر ملکی رہائش رکھتا ہے تو بتایا جائے کہ قانون کہاں ٹوٹا۔ کابینہ اجلاس میں کسی کو بھی مدعو کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم کی دعوت پر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کابینہ اجلاس میں مدعو کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ دوہری شہریت کے حوالہ سے وزیراعظم کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا۔ شہباز گل، معید یوسف، ندیم افضل کے پاس غیر ملکی پاسپورٹ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ،اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے کے لئے پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں قانون سازی متوقع ہے، انھوں نے جہانگیر ترین کے حوالے سے ایک سوال کہا کہ مجھے جہانگیر ترین کی نواز شریف سے ملاقات کا علم نہیں ۔وزیراعظم کی زبردست حکمتِ عملی کے باعث کورونا سے کم نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم کی حکمتِ عملی پر فخر ہونا چاہئے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری نہ کریں، ایسی کسی سرمایہ کاری کی حکومت ذمہ دار نہ ہو گی، کسی غیر قانونی کام سے لینا دینا نہیں، غیر قانونی طور پر نام استعمال کیا جاتا ہے، اس حوالہ سے قانون سازی ہونی چاہئے۔ زلفی بخاری نے واضح کیا کہ پی ٹی ڈی سی ڈاﺅن سائزنگ واپس نہیں ہو گی، بہتر ہے پی ٹی ڈی سی ملازمین گولڈن ہینڈ شیک لیں، توڑ پھوڑ احتجاج سے پی ٹی ڈی سی اصلاحات نہیں رکیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website