counter easy hit

ڈاکٹر ضیا الرحمن صدیقی کو آسام اور اڑیسہ میں پرنسپل کا اضافی چارج دے دیا گیا

Zia-ur-Rehman-Siddiqui

Zia-ur-Rehman-Siddiqui

سولن (کامران غنی) سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگوئیجز، شعبۂ اعلیٰ تعلیم وزرات فروغ انسانی وسائل، حکومت ہند کے سولن میں واقع اردو ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سنٹر کے پروفیسر اور اردو کے معروف ادیب و ناقد ڈاکٹر ضیاء الرحمن صدیقی کو ملک کے دو مراکز میں پرنسپل کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

پروفیسر صدیقی کی قابلیت اور تجربہ کو دیکھتے ہوئے انہیں سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگوئیجز کے بھوونیشور اور گواہاٹی مراکز میں پرنسپل کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان دونوں اداروں میں پرنسل کے سبکدوش ہونے کے بعد سے نشستیں خالی تھیں۔پروفیسر صدیقی نے یکم فروری 2016 کو دونوں اداروں میں اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ضیاء الرحمن صدیقی گزشتہ دو دہائیوں سے سولن میں واقع اردو ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس دوران انہوں نے ہماچل پردیش میں اس وقت کے گورنر سورج بھان کے اردو مترجم اور نمائدہ کے طور پر شملہ میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔

ڈاکٹر ضیاء الرحمن صدیقی کو آسام اور اڑیسہ میں پرنسپل کا اضافی چارچ دئیے جانے پر اردو نیٹ جاپان کے مدیر اعزازی برائے ہندوستان کامران غنی نے مبارکباد پیش کی ہے۔