counter easy hit

مورا سکالر شپ کی مد میں 576000روپے کی رقم جاری کردی گئی رانا ضیاء اللہ خاں

Zia Ullah Khan

Zia Ullah Khan

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )مورا سکالر شپ کی مد میں 576000روپے کی رقم جاری کردی گئی رانا ضیاء اللہ خاں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی کمیٹی ننکانہ صاحب کی جانب سے مختلف تعلیمی اداروں کیلئے مورا سکالر شپ کی مد میں رقم جاری کردی گئی چےئر مین ضلعی زکوۃ کمیٹی رانا ضیاء اللہ خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ننکانہ صاحب 67500روپے ، گورنمنٹ ڈگر ی کالج برائے خواتین شاہکوٹ 90000روپے ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین سانگلہ ہل 135000روپے ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شاہکوٹ 90000روپے ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چک نمبر 13رندھیر 85500روپے ، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول موڑ کھنڈا 67500روپے اور گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج ننکانہ صاحب 40500روپے جاری کردیے گئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ طلباء و طالبات کو 4500روپے فی کس سکالر شپ تقسیم کیا جاتا ہے جو کم آمدنی والے والدین کیلئے حکومت پنجاب محکمہ زکوۃ و عشر کی جانب سے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے اس موقع پر ڈسڑکٹ زکوۃ آفیسر رائے وقار احمد ، آڈٹ آفیسر چوہدری محمد ےٰسین بھی موجو دتھے