counter easy hit

عمران کے پاس کرنے کو کچھ نہیں، چوہے مار کر ماؤزے تنگ بننا چاہتے ہیں: چانڈیو

 Zedong: Chandio

Zedong: Chandio

صوبائی مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کے جھوٹ کا پول کھول دیا، عدالت کا فیصلہ آ گیا ہے کہ حکومت نے خود مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا، چوہدری نثار کبھی تو اعتراف بھی کریں، کہہ دیں کہ احسان اتارنے کے لئے مشرف کو باہر بھیجا۔
حیدر آباد: (یس اُردو) قاسم آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رضا ربانی نے ٹھیک کہا ہے کہ ملکی سالمیت کی چیمپیئن بننے والی حکومت نے خود آئین توڑنے والے کو باہر بھیجا ہے تو ایسے میں آرٹیکل 6 کی کوئی ضرورت ہی نہیں رہ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے شرمندگی چھپانے کے لئے اچھا جملہ کہا گیا کہ کورٹ کے ریمارکس حیران کن ہیں۔ چوہدری نثار اعتراف کرتے ہوئے کہیں کہ وہ دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہیں اور احسان اتارنے کے لئے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ بیان دے رہے ہیں کہ آرمی چیف سے دن کی روشنی میں ملے تو ان سے کہوں گا کہ یہ آرمی چیف دن میں ہی ملنے والے ہیں لیکن چوہدری نثار سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ کیانی سے رات کے اندھیرے میں ہی ملے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ آئے روز ڈھول بجا کر کہتے تھے کہ وہاں آئیڈیل صورتحال ہے جبکہ اس وقت سب کہہ رہے ہیں کہ وہاں دہشت گردی کی جڑیں ہیں لیکن اب حالات نے وہاں آپریشن کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے نزدیک ایان علی سے زیادہ اہمیت کا کوئی معاملہ نہیں، وہ بڑی باتیں کیا کریں تو اچھا لگے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے پی کے میں چوہے مار کر ماؤزے تنگ بننا چاہتے ہیں، اب ان کے پاس کرنے کے لئے کچھ نہیں بچا تو وہ چوہے مارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ عمر کوٹ میں سندھ حکومت کے خلاف ہونے والے جلسہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل اقتدار کے عاشقوں کا ٹولہ ایک روحانی اجتماع میں شریک ہوا تھا اور اسٹیج پر وہ لوگ بھی تھے جو اپنے علاقوں میں شکست کھائے ہوئے ہیں، سندھ کے لوگ اس ٹولہ کو پہچانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا سیاسی آدمی نہیں ہیں ان کی گالیوں کا جواب نہیں دے سکتا۔