counter easy hit

زیک گولڈ اسمتھ کی فلسطینیوں کے زخم پر نمک پاشی

لندن کی میئر شپ کے حصول میں ناکام ہونے اورموجودہ میئر صادق خان کے ہاتھوں بری شکست سے دوچارہونے والے برطانوی سیاست دان زیک گولڈ اسمتھ نے فلسطینیوں کی شہادت پر ان سے اظہار ہمدردی کے بجائے الٹا ان ہی کوقصور وار قرار دے دیا۔

Zech Gold salted the wounds of the Palestinians of Smithزیک گولڈ اسمتھ امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل ہونے پر اتنے خوش اور شاداں ہیں کہ انسانی اقدارکو ہی بھول گئے اور اندر موجوداپنے اصل کو چھپانے میں ناکام ہو گئے اور اپنے جذبات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے جذبات کو منتقل کر دیا جس میںانہوں نےفلسطینیوں کی شہادتوں پر نمک پاشی کی ۔

جمائما کے بھائی زیک نے پیر کے روز ہونے والے فلسطینیوں کے قتل عام کو جائز قرار دینے کیلئے ایسی ایسی توجیحات پیش کیں کہ ان کی ذہنی صحت پر شبہ ہونے لگے۔

پیر 14مئی کے روز امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا گیا جس پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا ،صیہونی دہشتگرد فورسز بے دردی سے نہتے مظاہرین کو گولیوں سے بھون ڈالا اور ایک ہی دن میں70 سے زائد شہریوں کو شہید اور 2 ہزار سے زائد کو زخمی کردیا۔

اس ظلم کی ہر طرف سے مذمت کی گئی لیکن کچھ بے ضمیرافراد فلسطینیوں کے قتل عام کو جائز قرار دینے کیلئے انتہائی بھونڈی توجیحات پیش کر رہے ہیں۔

زیک گولڈ اسمتھ اس سانحے پر اپنے ٹو ئٹ پیغام میں لکھتے ہیں کہ ’’حماس کے وزیر اعظم نے کہا ہےکہ ہم سرحد کا خاتمہ کردیں گے اورقابضین کے جسموں کو چیر کر ان کے دل نکال لیں گے، حماس کاوزیر اعظم صورت حال کو اس نظر سے دیکھتا ہے جبکہ ہمارے بعض ارکان پارلیمنٹ بھی اسے گاندھی جی کے دھرنے سے تشبیہ دے رہے ہیں بہر حال یہ ڈرامہ اتنا سیدھا نہیں ہے‘‘۔

ٹوئٹر پیغام کے بعد لوگوں کی بہت بڑی تعداد نےزیک گولڈ اسمتھ کو آڑے ہاتھوں لیا ہےاور انہیں آئینہ دکھارہے ہیں ۔