counter easy hit

’’آصف زرداری کو اس تاریخ کے بعد گرفتار کر لیا جائے گا‘‘ سینئر صحافی نے سب سے بڑا دعویٰ کر دیا ، پیپلز پارٹی میں کھبلبلی مچا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بے نظیر بھٹو کی 27 دسمبر کو برسی کے بعد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ اس وقت وہ ڈرے ہوئے ہیں اور آخری موقع حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری اس وقت بلاول کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ قانونی قدرت ہے کہ ان کے بعد تمام اثاثے بلاول کے پاس ہی آنے ہیں۔ آصف علی زرداری دراصل اداروں کو پیغام دینا چاہ رہے ہیں کہ وہ بہت ڈرے ہوئے ہیں اور آخری چانس لینے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ انہیں بینظیر بھوٹ کی برسی کے بعد ممکنہ طور پر گرفتار کر لیا جائے گا ۔آج 16 دسمبر ہے اور انہوں نے سقوط ڈھاکہ سے متعلق اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی قوم کی ناکامی کسی ایک ادارے یا شخصیت پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ صرف فوج ، سیاستدانوں یا بیروکریٹس کو سقوط ڈھاکہ کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے حصہ ڈالا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سقوط ڈھاکہ کے سانحے سے سبق سیکھا اور اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا لیا، پاکستان اس وقت ایٹمی قوت ہے اور دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات بھی نہیں کر سکتا ہے ۔