counter easy hit

زرداری کی واپسی، 25 سال قبل قائد ایم کیو ایم بھی اسی ماہ پاکستان آئے تھے

Zardari returns, 25 years ago this month MQM also came to Pakistan

Zardari returns, 25 years ago this month MQM also came to Pakistan

سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی ایسے موقع پر ہورہی ہے جب اسی ماہ 25 سال قبل قائد ایم کیو ایم لندن سے آخری بار کراچی آئے تھے۔

آصف علی زرداری علاج کی غرض سے کئی ماہ دبئی، لندن اور امریکہ میں مقیم رہے اور ان کی وطن واپسی کیلئے 23 دسمبر کی تاریخ دی گئی تھی۔ اس سلسلے میں کراچی میں استقبالیہ تیاریاں مکمل ہیں۔

آصف علی زرداری جس روز وطن واپس آرہے ہیں یہ محض اتفاق ہے کہ اسی تاریخ سے دو دن قبل کی تاریخ یعنی 21 دسمبر 1991 کو ایم کیو ایم کے قائد لندن کے دورےکے بعد کراچی واپس پہنچے تھے۔

یہ بھی اتفاق ہے کہ ایم کیو ایم قائد کی واپسی کے دنوں میں بھی میاں محمد نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم تھے اور آج بھی وزارت عظمیٰ انہی کے پاس ہے۔ اس دور میں جام صادق علی وزیر اعلیٰ سندھ تھے۔

کراچی ائیرپورٹ پر ایم کیو ایم کے چیئرمین عظیم احمد طارق، وزیر اعلیٰ جام صادق کے بیٹے اور وفاقی وزیر جام مدد علی اور دیگر نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا تھا جس کے چند ہفتے بعدقائد ایم کیو ایم پاکستان سے گئے اور آج تک واپس نہیں آئے۔

ایم کیو ایم قائد کی 21 دسمبر 1991 کے دنوں میں ایم کیو ایم سندھ حکومت میں تھی اور پیپلزپارٹی پر برے دن تھے۔

پچیس سال بعد وقت کا پہیہ گھوم گیا ہے اب سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور ان کی پارٹی اور کابینہ ان کا استقبال کرے گی جبکہ ایم کیوایم کڑے امتحان سے گزر رہی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website