counter easy hit

زرداری صا حب آپ پریشان نہ ہوں ، شہید ہمیشہ بھٹو ہوتے ہیں، عامر لیاقت نے پی پی پی کو بڑا جھٹکا دے دیا

Zardari is right, you should not be worried, martyrs are always Bhutto, Amir Liaquat gave PPP a big shock

لاہور (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہاہے کہ شہید ہمیشہ بھٹو ہوتے ہیں ، آصف زرداری کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ شہید ہمیشہ بھٹو ہوتے ہیں ، زرداری کبھی شہید نہیں ہوئے ، زردار تو ہمیشہ وصیتیں بدل دیتے ہیں ، آصف زرداری کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان چلتے پھرتے پاکستان اورکشمیر کے جھنڈے ہیں ۔ اس لئے ان کوجھنڈااٹھانے کی ضرورت نہیں ہے ، اب جو کہہ رہے ہیں کہ کشمیر کا سودا نا منظور لیکن وہ لوگ کون تھے؟ جنہوں نے کشمیر کے بورڈ ہٹا دیئے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کا سودا نہیں کرے گا بلکہ وہ توکشمیر کی جنگ لڑ رہاہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا۔بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود بیلجیئم کے شہر برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ارکان نے مودی سرکار سے فوراً کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور مودی انتظامیہ کے رویے کو قابل مذمت قرار دیا۔شرکاء نے مطالبہ کیا کہ بھارت پاکستان سے فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کرے جبکہ اراکین نے کہا کہ یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر فوری رد عمل ظاہر کریں۔انسانی حقوق کمیٹی کی چئیرپرسن ماریہ ایرینا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت خراب ہے۔خیال رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر ہنگامی دورے پر برسلز پہنچے تھے جہاں انہوں نے یورپی یونین کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی تھی تاہم ان کے کچھ ہاتھ نہ آیا اور ناکامی کا منہ سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ قابض بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 29 روز سے مسلسل لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مقبوضہ وادی میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ لاک ڈاؤن سے بچوں کا دودھ، جان بچانے والی ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت ہوگئی ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں ٹیلیفون، موبائل فون اور انٹرنیٹ سرود مکمل طور پر بند ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website