yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کیا زرداری اور بلاول نے اینٹیں کی کوئی بھٹی کھول لی ہے

Yes 2 Webmaster September 9, 2015 1 min read
Zardari and Bilawal
Share this:
Zardari and Bilawal
Zardari and Bilawal

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
پچھلے دِنوں جب لاہورکے بلاول ہاو¿س میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹوکی زیرصدارت پارٹی رہنماو¿ں کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہورہاتھاتو دوران اجلاس تبادلہ خیال کرتے ہوئے مسٹربلاول زرداری بھٹو نے بھی اپنے مخصوص انداز سے اپنے والدِمحترم آصف علی زرداری کے الفاظ دہراتے ہوئے کہاکہ”بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے پیپلز پارٹی نے مفاہمتی پالیسی اختیار کی مگر حکومت کی طرف سے مثبت جواب نہ ملااَب ہم مفاہمت پر نہیں بلکہ مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں میاں برادران نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیاہے“بہت سے مواقعوں پرایسے ہی الفاظ اور جملے زرداری بھی میاں برادران اور اِن کی جماعت سمیت مُلک کی دوسری سیاسی و مذہبی جماعتوںکے قائدین و کارکنان اور مُلک کے اہم و حساس اداروں کے لئے بھی اینٹ سے اینٹ بجادینے والے بیانات داغ چکے ہیں

اَب ایسالگتاہے کہ جیسے زرداری اور بلاول اور پی پی پی کے دوسرے ایسے بیانات کی پھلجھڑیاں چھوڑ کر یہ سمجھ رہے ہیںکہ اگلے بلدیاتی اور جنرل انتخابات سے قبل اِن کے یہ بیانات اِن کے اور اِن کی پارٹی کے مفاہمت سے لبریز مگرپراسرار سیاسی عمل و کیرئیرکو سہارادیں گے اور یوں یہ بغیرکچھ کئے وہ سب کچھ حاصل کرلیں گے آج جس کے لئے دوسروں کو پاپڑبیلنے پڑتے ہیں،اِن دِن جب مُلک میںنیشنل ایکشن پلان زورو شور سے جاری ہے تو پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ اور ادنی ٰقیادت کی جانب سے اینٹ سے اینٹ بجادینے والے بیانات کا آناایسے ہی ہے جیسے کہ ”سُوپ تو سُوپ چھلنی کیابولے جس میں بہترسوچھید“۔ایسے میں راقم الحرف کا خیال ہے کہ ایسانہ ہوکہ کہیں پی پی پی کی جانب سے متواترآنے والے ایسے بیانات اِن کے اپنے ہی گلے پڑجائیں کیوںکہ بسااوقات اینٹ سے اینٹ بجانے کے دعویداروں کی اپنی کئی چیزیں بج جایاکرتی ہیں دوسروں کے لئے اینٹ سے اینٹ بجانے کا اعلان کرنے والے اپنے گریبانوں اور اپنے ضمیرکے عکس میں بھی ذراجھانک کردیکھ لیں یہ خود کیا ہیں ..؟؟پھر جب اپنی ذا ت، اپنے کارناموں اور اپنے کرتوتوں سے مطمین ہوں تو پھر یہ سوچیں کہ یہ اینٹ سے اینٹ بجائیں یا پھر کوئی کسی اور چیز سے اِن کی کوئی چیزبجاکررکھ دے۔

بہر حال ..!!جیسا کہ گزشتہ کئی دِنوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اداروں اور سیاسی اشخاص سے متعلق اینٹ سے اینٹ بجا دینے والے بیانات داغے جارہے ہیں جن میں خاص طورپر شریک چیئرمین و سابق صدرآصف علی زرداری اور اِن کے اکلوتے بیٹے اورپی پی پی کے حقیقی مگرنومولود چیئرمین بلاول زرداری بھٹو سرفہرست ہیں اِن دِنوں اِن کے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ دونوں باپ بیٹے اپنے سیاسی حامیوں اور حریفوں سے متعلق گرماگرما سیاسی بیان بازیوں میںایسے منہمک ہیں کہ اِنہیں اِس کے سواکچھ اور کرنا سُوجھائی ہی نہیں دے رہاہے، ایسے میں اِن کے بیانات پڑھ کر اور سُن کر یوںلگتاہے کہ جیسے پی پی پی کی اُوپر سے نیچے تک کی ساری ہی سیاسی قیادت نے اپنے ایسے ویسے..؟؟ اور کیسے تیسے ..؟؟ سابقہ ، وحالیہ اور مستقبل قریب میں دیئے جانے والے مزید سیاسی بیانوں میں ہی اپنی پارٹی کی بقاءاور اگلے انتخابات میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے راز ڈھونڈ لے ہیں۔

آج کل پی پی پی کی اعلیٰ قیادت جن میںخاص طورپرمسٹر زرداری اور بلاول زرداری بھٹو شامل ہیں لگتاہے کہ جیسے اِن دِنوں دونوں باپ بیٹوں نے اینٹیں بنانے کی کوئی بھٹی یا اینٹیں بناکر فروخت کا کوئی تھّلاکھول لیاہے ، اَب دونوں کی کو شش ہے کہ سیاست دان اور ادارے اِن کے ہی تھّلے یا بھٹی سے اپنی سیاسی اور دوسری کسی قسم کی عمارتیں تعمیر کرنے کے لئے اینٹیں خریدیں اِسی لئے اِن دِنوں زرداری اور بلاول زرداری بھٹوسیاسی میدان میں اپنی اور اپنی پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ ا ور وقار کو بڑھانے اور سہارادینے کے لئے اینٹ سے اینٹ بجانے جیسے بیانات داغ کر اپنی اینٹوں کی گھن گرج سے اپنا اور اپنی پارٹی کا مورال بڑھانے کی پوری کوششوں میں مصروف ہیں ۔ جبکہ یہ حقیقت ہے کہ آج پی پی پی کی سیاسی قیادت ایسے ویسے اور کیسے تیسے بیانات دینے سے قطعاََ اجتناب برتے تویہ خوداِس کے اپنے ہی حق میں بہتر بلکہ بہت بہترہوگااور ساری قیادت مُلک یا بیرونِ مُلک میںکسی بندکمرے میں سرجوڑکر بیٹھے

اپنے دورِ حکومت میں عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور قومی اداروں میں کی جانے والی کرپشن کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو لوٹ کھانے جیسے اپنے سیاہ کرتوتوں پر قوم اور نیشنل ایکشن پلان کے چیف اور قانون اور انصاف کا نفاذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے روروکر معافی مانگیں ، توآج اِن کی جانیں چھوٹ سکتی ہیں ورنہ مُلک کی جیلوں کی درودیواراورسلاخیں اور لمبے پانی والی چنے کی دال اور ہوٹل کی آدھی روٹی اور لمبے لمبے ڈنگ والے مچھر اِن کا دیدارکرنے کے منتظرہیں ایسے میں نہ صرف پی پی پی بلکہ ن لیگ سمیت مُلک کی کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کے سربراہ یا کارکن کوکسی بھی صورت میں یہ زیب نہیںدیتاہے

نیشنل ایکشن پلان سے وہ بھوکھلاہٹ کا شکارہوکرسیاسی اشخاص اور اداروں کو اینٹ سے اینٹ بجادینے کی دھمکیاں دیں ایسے لوگوںکومیرامشورہ یہ ہے کہ وہ اپنے ٹینشن کے لمحات کو اینٹ سے اینٹ بجادینے والی آواز سے خودکو بہلانے کے بجائے موسیقی کے کسی دوسرے آلات کی دل کش سُرسے اپنے لئے تسکین کا سامان کریں نہ کہ نیشنل ایکشن پلان کو سپوتاژ کرنے کے لئے اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں کرکے اچھے بھلے ماحول کو خراب کریں۔(ختم شُد)

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post گدھے کی کھال سے بنا میک اپ استعمال نہ کریں، میرا
Next Post ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں
Muhammad Ali Jinnah

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.