counter easy hit

بلاول پھر گیلانی ہاؤس پہنچ گئے، ہیلری کا بھی سابق وزیر اعظم کو فون

Zardari and Gilani

Zardari and Gilani

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر ان کی خوشیوں کو دوبالا کر نے کے لئے بلاول بھٹو دوسرے روز بھی گیلانی ہاؤس پہنچ گئے۔
لاہور: (یس اُردو) بلاول بھٹو دوسرے روز بھی یوسف رضا گیلانی کے گھر گئے اور سابق وزیر اعظم کے بیٹے علی حیدر گیلانی سے ملاقات کی۔ دوسری طرف صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی، تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نے یوسف رضا گیلانی کو فون کر کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی۔ جب کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی یوسف رضا گیلانی کو فون کر کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی اور بلاول بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔