counter easy hit

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کی جائے :زرداری

Zardari

Zardari

سابق صدر کی دبئی میں امریکی سینیٹر جان مکین سے ملاقات ، ایف 16 طیارے دلانے کیلئے مدد کرنے کی درخواست
دبئی (یس اُردو ) سابق صدر آصف زرداری کی دبئی میں امریکی سینیٹر جا ن مکین سے ملاقات ، آصف زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پاکستان کو ڈرون ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے ۔ ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی دبئی میں امریکی سینیٹر جان مکین سے ملاقات کی ۔ انہوں نے جان مکین سے پاکستان کو ایف 16 طیارے دلانے میں مدد کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پاکستان کو ڈرون ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے ۔ دہشت گردی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے ۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہو گا ۔ پاکستان نے دہشت گردی کی وجہ سے بڑا نقصان اٹھایا ہے ۔ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے ۔