counter easy hit

ضرب عضب کے سبب 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے’

Zarb due to more

Zarb due to more

قائم مقام صدر مملکت میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ممکن ہوا، حکومت کی کوششوں کی وجہ سے پولیو کے مرض میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) روٹری انٹرنیشنل کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام صدر رضا ربانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان جلد ہی پولیو سے مکمل طور پر چھٹکارا پا لے گا۔ اس سلسلے میں روٹری انٹرنیشنل کی معاونت پاکستان کے لئے بہت مددگار ثابت ہوئی ہے۔قائم مقام صدر نے کہا کہ کامیابی سے جاری آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ممکن ہوا۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پولیو کی روک تھام کے لئے فاٹا میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔قائم مقام صدر نے کہا کہ پولیو ورکرز مرض کی روک تھام کے لئے اپنی جان بھی دینے سے نہیں گھبرا رہے، حکومت پولیو ورکرز کے تحفظ کے لئے سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔