counter easy hit

زلمی گروپ نے سابق کپتان ظہیر عباس کی خدمات حاصل کرلیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کو پشاور زلمی گروپ کے لئے بطور صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔

Zalmi group get services of former captain Zaheer Abbasپشاور: پشاور زلمی گروپ کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا یہ اعزاز کی بات ہے کہ دنیائے کرکٹ کا عظیم نام ہمارے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ اب ضرورت ہے کہ پشاور زلمی کو عالمی سطح پر مقبول کیا جائے تاکہ پاکستان کا مثبت امیج ابھر کر سامنے آئے۔ اس حوالے سے ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ نے پاکستانی کرکٹ کو نئے دور میں داخل کیاجس میں زلمی کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔