counter easy hit

کراچی: ذکریا قتل کیس؛ پولیس کوجواب کیلئے 30 جنوری تک مہلت

Zakaria case,

Zakaria case,

کراچی……کراچی میں سیشن جج جنوبی نے گزری پولیس مقابلے کے ذکریا قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کے وکیل کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔
کراچی کے علاقے گذری میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان ذکریا کے قتل کیس کی سماعت سیشن جج جنوبی اللہ بچایو گبول کی عدالت میں ہوئی۔پولیس اہلکاروں کے وکیل کی جانب سےجواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے مزید سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر مبینہ مقابلے میں حصہ لینےوالے اہلکاروں کو طلب کیا تھا۔پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست ذکریا کی والدہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔