counter easy hit

ذکا محی الدین ڈارسرائے عالمگیر کی چیر مینی کااہل ہے,شکیل قریشی،

Zaka Mohiuddin , Shakeel Qureshi,

Zaka Mohiuddin , Shakeel Qureshi,

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) کردار اورقابلیت کی بنیاد پرذکا محی الدین ڈارسرائے عالمگیر کی چیر مینی کااہل ہے خدارا ارباب اختیار چیرمین شپ کو ذاتی ہار جیت کی بنیاد بنانے کی بجائے عوام کی جیت کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار سرائے عالمگیر کی معروف سماجی شخصیات شکیل قریشی،حاجی اختر بٹ، اقبال،حاجی منور،چچاتصور،حاجی رفیق،سائیں ظفر،منیر قریشی،حاجی منورنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سرائے عالمگیر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقہ کی ترقی عوام کا حق ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ارباب چاہیں تو عوام کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہے موجودہ حالات میں سرائے عالمگیر کے عوام کو اچھے اور عوام دوست چہرمین کی ضرورت ہے اور کردار اور قابلیت سمیت کسی پہلوسے دیکھا جائے تو ذکا محی الدین ڈار ہی نمبر ون ہے کیونکہ انہوں نے کونسلر بننے سے پہلے عوام کی جس طرح بے لوث خدمت کو شعار بنائے رکھاہے اگر چیرمین بنے تو علاقے میں تعمیرو ترقی کا نیا سورج نکلے گا جس کا عوام کو انتظار ہے انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ ذکا محی الدین ڈار ہی سرائے عالمگیر کا چیرمین ہوگا۔