counter easy hit

زین ملک کے بینڈ چھوڑنے کے فیصلے پر مایوس ہیں: ون ڈائیریکشن بینڈ

One Direction Band

One Direction Band

لندن (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد زین ملک نے پچیس مارچ 2015 کو بینڈ ون ڈائریکشن کو چھوڑا تھا۔ زین ملک پانچ سال تک ون ڈائریکشن کا حصہ رہے اور انہوں نے اپنی گلوکاری کا خوب جادو جگایا۔

زین ملک کے بینڈ سے الگ ہونے پر دیگر ممبر خاصے دلبرداشتہ ہو چکے ہیں۔ بینڈ کے ممبر ہیری سٹائلز کا کہنا ہے کہ پانچ سال بعد زین کا بینڈ کو چھوڑنا انکے لئے انتہائی مایوس کن ہے۔

زین کے اس فیصلے کے بعد بینڈ کو بہت دھچکا لگا۔ بینڈ ممبرز کا کہنا تھا وہ زین کی کمی کو پورا کرنے کی بھر پور کو شش کریں گے اور آنے والی البم میں مداحوں کیلئے بہترین گانے پیش کریں گے۔