counter easy hit

حکمران اقتدار بچانے میں مصروف ہیں، زاہد اقبال خان

Zahid Iqbal Khan

Zahid Iqbal Khan

پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمران ملک کی بجائے اقتدار بچانے میں مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہار زاہد اقبال خان صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن کے میدان میں نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ ترقی کی راہ میں رکاوٹ پر امن احتجاج نہیں بلکہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیا ں ہیں۔