counter easy hit

پنجاب کا بجٹ بھی لفظوں کا ہیر پھیر ہے،زاہد اقبال خان

 Zahid Iqbal Khan

Zahid Iqbal Khan

پیرس(نمائندہ خصوصی) وفاقی بجٹ کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی عوام دشمن اور لفظوں کا گورکھ د ھندا ہے اس میں صوبہ کے عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے یس اُردو سے کیا، انہووں نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی وفاقی حکومت کی طرح ٹیکسوں کی بھر مار کے ذریعے عام آدمی کی زند گی اجیرن کرنے کو اپنا مشن سمجھتی ہے۔ ن لیگ کا منافقانہ سیاسی کلچر اس کی سیاسی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔