counter easy hit

دعوے دھرے رہ گئے ،لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ظلم ہے،زاہد اقبال خان

Zahid Iqbal Khan

Zahid Iqbal Khan

پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔رمضان المبارک شروع ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں شہروں میں صرف 4گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرنیکا کہا تھا لیکن پہلے روزے ہی میں بجلی بندش کا دورانیہ 8گھنٹے تک جا پہنچا، جبکہ دیہی علاقوں میں 12گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس سے روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔