counter easy hit

موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر بدترین شخصی آمریت کو فروغ دے رکھا ہے ، زاہد اقبال خان

 Zahid Iqbal Khan

Zahid Iqbal Khan

موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر بدترین شخصی آمریت کو فروغ دے رکھا ہے ، زاہد اقبال خان
پیرس (عمیر بیگ) موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر بد ترین شخصی آمریت کو فروغٖ دے رکھا ہے نیب پیپلزپارٹی کے راہنماؤں کو خوفزدہ کرے سندھ میں ہماری قیادت کو بے بنیادالزمات کے تحت بد نام کیا جائے تو حکمران ٹولہ بغلیں بجاتا ہے اور دم پر پاؤں رکھنے آنے کی پھبتیاں کستا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہ لیکن جب پنجاب حکومت کی صاف شفاف رہمناؤں کے حوالے سے اگر تھوڑی سی بات بھی کی جاتی ہے تو شدید سردی میں حکمران قیاد ت کو پسینے آجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوریت کی مضبوطی اور بحالی کیلئے پیپلز پارٹی نے بے انتہا قربانی دی اور آمریت اور نام نہاد جمہوری قیادتوں کے احتساب کا شکار بھی صرف ہماری قیادت ہوئی پنجاب میں ہر شعبہ جات میں بدترین بد عنوانی ہے لیکن نیب کو کاروائی سے روکا جارہا ہے شفاف احتساب کا ڈھونگ رچانے والے پنجاب میں بھی احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں