counter easy hit

انتخابات سے قبل بے رحم احتساب ہو نا چاہیے :زاہد ہاشمی

Zahid Hashmi

Zahid Hashmi

پیرس(نمائندہ خصوصی)ملک میں آئندہ انتخابات سے قبل ایک کڑا اور بے رحم احتساب ہو نا چاہیے کیونکہ کر پٹ ٹولے کا اقتدار کے ایوان میں آنے کا راستہ ہر صورت روکنا ہوگا ،(ن)لیگ کے پاس وقت بہت کم ہے ، وہ اپوزیشن کے سڑکوں پر آنے سے پہلے ہی ٹی اوآرز کا معاملہ حل کر دیں تو انکے فائدے میں ہوگا ورنہ تحر یک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوں گی ، ان خیالات کا اظہار زاہد ہاشمی مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا عبد الستار ایدھی حقیقی معنوں میں پاکستان میں لاوارثوں کے وارث بن کر رہے ہیں اور انکی خدمات پرخراج عقیدت پیش کر نے کیلئے الفاظ کا سمندر بھی کم ہے۔ نوازشر یف اب حقیقی طور پر خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں قوم کو انکے احتساب کا بے چینی سے انتظار ہے ،ٹی اوآرز کے معاملے پرحکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی انکی سیاسی موت ثابت ہوگی،