counter easy hit

پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی :زاہد ہاشمی

Zahid Hashmi

Zahid Hashmi

پیرس(عمیر بیگ)جن لوگوں نے وطن عزیز کی دولت دوسرے ملک بھیجی ، اپنے ملک میں لائیں گے،تحریک انصاف نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی اور اب ظالم حکمرانوں کے ظلم کے خلاف نکلے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کا قائد اعظم چاہتے ہیں اور ایک دن آئے گا کہ ہم اسے قائد کا پاکستان بناکر رہیں گے جن لوگوں نے اس ملک کی دولت دوسرے ملک بھیجی ہے اپنے ملک میں لائیں گے