counter easy hit

کرپشن کرنیوالے اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، زاہد ہاشمی

Zahid Hashmi

Zahid Hashmi

پیرس(عمیر بیگ)پی ٹی آئی کا سونامی اب کشمیر کے پہاڑوں سے ٹکرانا شروع ہو گیا ہے، اور یہاں پر کرپشن کرنے والے اپنے انجام کو جلد پہنچنے والے ہیں ،آئندہ انتخابات میں عوام کرپٹ پارٹیوں کو شکست سے دو چار کریں گے اور اب عوامی طاقت سے پی ٹی آئی کشمیر کی فتح واضح نظر آرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کا ووٹ کی پرچی سے احتساب ہو گا۔