counter easy hit

کوئی بھی دھونس دھاندلی اب پی ٹی آئی کا راستہ نہیں روک سکتی،زاہد ہاشمی

, Zahid Hashmi

, Zahid Hashmi

پیرس(عمیر بیگ)کوئی بھی دھونس دھاندلی اب پی ٹی آئی کا راستہ نہیں روک سکتی کیونکہ عوام نے بار بار ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا ہے،آزاد کشمیر پی ٹی آئی برادی ازم پر یقین نہیں رکھتی ، ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے ایک خصوصی ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن وفاقی حکومت کی بیساکھیوں پر سازشوں میں مصروف ہے جبکہ پی پی حکومت کے مالی اختیارات کے بعد اب انتظامی اختیارات بھی ختم ہو رہے ہیں،اب عوام بے چینی سے ان انتخابات کا انتظار کر رہی ہے ،تاکہ وہ ان سے انتقام لے سکیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے جہاں کشمیر کی آزادی کیلئے بین الا قوامی سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں وہاں پر ہم آزاد کشمیر میں بھی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بھی جدوجہد کر رہے ہیں