counter easy hit

ملکی ترقی کے لئے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا،زاہد ہاشمی

 Zahid Hashmi

Zahid Hashmi

پیرس (عمیر بیگ)راحیل شریف کا کرپشن کے خاتمے اور احتساب کو مکمل کرنے کا اعلان خوش آئند ہے، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی آزاد کشمیرکے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے کیا ، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے اور احتساب کے عمل کوبلا امتیاز مکمل کرنے کا اعلان کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ یہ اقدام وقت کی اہم ضرورت اور پاکستان کی ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک فوج کے نڈر اور باہمت سپہ سالار نے ملک میں دہشت گردوں کی کمر توڑی ہے اسی طرح کرپشن کے ذریعے ملکی دولت لوٹنے والوں کا سر کچلنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ احتساب کا عمل اوپر سے نیچے تک کیا جائے ، ریکوری مکمل ہو نے سے ملکی خزانہ بھر جائے گا۔