counter easy hit

نوجوانوں کو کھیل کود اور دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ عبادات پر بھی توجہ دینا چاہیے

Imam Shahid Tamiz

Imam Shahid Tamiz

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) نوجوانوں کو کھیل کود اور دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ عبادات پر بھی توجہ دینا چا ہیے ، مومن کی زندگی کا حقیقی لطف ناچ گانے یا عریانی و فحاشی میں نہیں بلکہ خالق کے سامنے سربسجود ہو نے میں ہے ، جو مسلمان اللہ کے گھر کو آباد کرتے ہیں تو اللہ انکے کاروبار زندگی کے ساتھ ساتھ آخرت کو بھی سنوار دیتا ہے

ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی سکالر ضیاء الامہ فائونڈیشن بر طانیہ امام شاہد تمیز نے ضیاء الا مہ سنٹر بو زلے گرین میں نماز جمعہ میں شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادی پیر مظہر حسین شاہ ، پیرذادہ شمس ، قمر خلیل ، محمد ثاقب ، ارشد مرزا ، مزمل اعوان قادری اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ صوم صلوٰة کا پابند مسلمان ہر قسم کی برائی سے محفوظ ہو تے ہو ئے قرب الہیٰ کی منزل کو پا لیتا ہے۔

انہوں نے کہ اکہ ہمیں اس معاشرے میں رہتے ہو ئے خود کو صراط مستقیم کا مسافر بنا نے کے لیے شب و روز محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کا آئیڈیل کوئی فنکار اداکار یا نام نہاد جہادی نہیں بلکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور انکا حقیقی پیروکا ر ہونا چا ہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ اپنی اولاد کو مثبت زندگی کے اصول و ضوابط اور کامیاب آخرت کے لیے دینی تعلیمات سے مزین کرنا ہوگا ۔ انہو ں نے کہاکہ ایک مہذب انسان کی طرح زندگی بسر کرنے کے لیے دین کی بنیادی تعلیمات از حد ضروری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ضیاء الامہ سنٹر میں بچوں کے بہتر مستقبل اور انہیں برائیوں سے محفوظ بنا نے کے لیے دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کوشعبہ حفظ ، تجوید ، بنیادی اسلامی معلومات ، اصول فقہ ، اصول حدیث اور درس نظامی میں بھی حصہ دلوانا چاہیے تاکہ وہ والدین کے لیے دنیا اور آخرت میں فائدہ مند ثابت ہو سکیں۔