counter easy hit

عمران خان قوم کو گمراہ کرنے سے باز رہیں :خان یوسف

 Yousuf Khan

Yousuf Khan

پیرس (عمیر بیگ)مسلم لیگ (ن) عوامی امنگوں کی ترجمان ہے اور جمہوریت کو مستحکم رکھنے پر یقین رکھتی ہے۔ حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔ حکومت ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر کے دم لے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کرنے سے باز رہیں۔ دھونس اور دھرنوں سے پاکستان میں کبھی تبدیلی اور خوشحالی نہیں آئے گی