پیرس(نمائندہ خصوصی)عوام احتجاج اور دھرنا سیاست کو ٹھوکر مار چکے ہیں موجودہ دور حقیقی معنوں میں عوامی دور ہے جس میں عوامی خواہشات کے مطابق ترقیاتی کام ، مہنگائی ،بیروزگاری کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد ، عوام کو نچلی سطح تک ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں رمضان سستے بازاروں کا انعقاد کرکے غریب عوام کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت غریب عوام کا معیارزندگی بلند ہوا ہے









