counter easy hit

یونس کا بیٹ خاموش ہونے لگا، مسلسل چوتھی بار ناکام

younus began to beat silent, the fourth consecutive time failed

younus began to beat silent, the fourth consecutive time failed

ہیملٹن: 10 ہزار ٹیسٹ رنز کے قریب پہنچ کر یونس خان کا بیٹ خاموش ہونے لگا، مسلسل چار اننگز میں 3 رنز تک بھی نہیں پہنچ پائے، واپسی کے بعد سہیل خان پہلی اننگز کے شکاری بن گئے، نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ٹاپ 3 بیٹسمین دوسرے کمترین اسکور پر میدان بدرہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ماسٹر بیٹسمین یونس خان دس ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکے مگر حیران کن طور پر ان کا بیٹ اچانک خاموش ہوگیا ہے، گذشتہ چاراننگز کے دوران وہ ایک بار بھی 3 رنز تک بھی نہیں پہنچ پائے، اس دوران ان کا اسکور 0،2، 1 اور 2 رہا، یہ ان کے کیریئر میں دوسرا موقع ہے جب وہ ایسی مایوس کن صورتحال سے دوچار ہوئے، اس سے قبل 2002 میں یونس آسٹریلیا کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے 2ٹیسٹ میں 5، 0، 5 اور 4 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔ رواں سیریز میں یونس خان کی اوسط اب تک 1.66کسی بھی سیریز کی کمترین ہے۔

سہیل خان نے اگست میں اپنی واپسی کے بعد سے اب تک پہلی ٹیسٹ اننگز میں 14 وکٹیں لی ہیں، ایجبٹسن میں انھوں نے 96 رنز کے عوض 5، اوول میں 68 رنز دے کر5 اور اب ہیملٹن میں 99 رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، باقی 8 اننگز میں انھوں نے 46.33 کی اوسط سے9 وکٹیں لیں۔

جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی ابتدائی تین وکٹیں 12 کے مجموعے پر گریں، یہ کیویز کے خلاف اتنی وکٹوں کیلیے دوسرا مشترکہ کمترین ٹوٹل ہے،پہلی 3 وکٹیں گنوا کر سب سے کم 10 رنز پاکستان نے ویلنگٹن میں 1964-65 میں بنائے تھے،ہیملٹن میں ہی 1992-93 میں ٹیم کا اسکور 3 وکٹ پر 12 رنز تھا۔

گرین کیپس نے پہلی باری میں 54 اوورز بعد اسپن بولنگ متعارف کرائی، یہ2011 میں’بال بائی بال‘ معلومات مہیا ہونے کے بعد ٹیم کی جانب سے اتنی تاخیر سے اسپن بولنگ متعارف کرانے کا پہلا موقع ہے۔سیڈون پارک میں میزبان فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کی بولنگ ایوریج 19 ان کے کسی بھی دوسرے ملکی وینیو کے مقابلے میں بہترین ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website