counter easy hit

چھوٹا بھائی بڑے کیخلاف سازش کر رہا ہے، معلوم نہیں لیگی حکومت کیسے چل رہی ہے’

Younger brother

Younger brother

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد واقعے سے لگتا ہے کہ چھوٹا بھائی، بڑے بھائی کے خلاف سازش کر رہا ہے، پتہ نہیں چلتا کہ ن لیگ کی حکومت کیسے چل رہی ہے۔
کراچی: (یس اُردو) پیپلز پارٹی کے سنیٹر چودھری اعتزاز احسن کراچی میں ڈاکٹر عاصم کیس کے ملزم کی عبوری ضمانت کروانے سندھ ہائیکورٹ پہنچے۔ صحافیوں نےجب ان سے اسلام آباد کی صورتحال کے بارے میں سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت چل کیسے رہی ہے، یہی پتہ نہیں چل رہا۔ وزیر داخلہ کہتا ہے کہ معاہدہ نہیں ہوا جبکہ دوسرے وزیر دھرنے والوں سے مذاکرات میں شریک تھے۔چودھری اعتزاز احسن کے ساتھ موجود سینٹ کے سابق چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف فوج کا ساتھ دینا چاہئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت صرف میڈیا کی حد تک کامیاب ہے۔ عوامی سطح پر نہ اسکی کوئی پالیسی ہے، نہ ہی حکومتی وزراء کا ایک مؤقف ہے۔