counter easy hit

پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے ایک بارپھرہڑتال کردی

Young Doctors strike again In government hospitals across Punjab

Young Doctors strike again In government hospitals across Punjab

 لاہور: پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر ایک بار پھرہڑتال کردی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یس نیوز کے مطابق پنجاب بھرکے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزنے ایک بار پھر ہڑتال کردی، لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف پہلے ریلی نکالی اور جب شنوائی نہ ہوئی تو تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردیں، ہڑتال کے باعث جناح اسپتال، جنرل اسپتال، چلڈرن اسپتال، گنگارام اسپتال، میو اسپتال، ڈی مونٹ اسپتال، لیڈی ایچیسن اسپتال، لیڈی ولنگٹن اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزبند کردی۔

وائے ڈی اے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت مطالبات ہمارے نہیں مانتی اس وقت تک او پی ڈیز نہیں کھولیں گے، اگرمطالبات نا مانے گئے تو پھر اسپتالوں میں انڈور سروسز بھی مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔

لاہور کے علاوہ فیصل آباد اورملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں آؤٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال کردی جب کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سنٹرل انڈکشن پالیسی ختم کئے جانے تک ہڑتال اوراحتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website