
Young doctors beat up patient in Lahore
لاہور کے جنرل اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے طبی امداد دینے کے بجائے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ذرائع کے مطابق توقیر نامی نوجوان موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوا اور طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال آیا، جہاں مبینہ طور پر ینگ ڈاکٹرز کے توجہ نہ دینے پر اس نے احتجاج کیا تو ینگ ڈاکٹرز نے پولیس اہلکار کی موجودگی میں نو جوان کو گالیاں دیں اور اس پر تھپڑوں کی بارش کردیپولیس اہلکار نے نوجوان کو ینگ ڈاکٹرز کے چنگل سے چھڑایا ، تاہم نوجوان نے الزام لگایا کہ پولیس نے تشدد کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔








