counter easy hit

عثمان بزدار چھا گئے ۔۔۔ رات گئے بغیر پروٹوکول کس جگہ چھاپا مانے پہنچ گئے؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے گزشتہ رات گئے بغیر پروٹوکول سروسز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ کی آمد سے ہسپتال کی انتظامیہ بھی لا علم رہی ۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔وزیر اعلیٰ نے مریضوں سے ہسپتال میں مہیا کی

جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیااورمریضوں کوطبی سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہارکیا۔وہ مختلف وارڈز میں گئے اور صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ،ہسپتالوں میں مفت ادویات مریضوں کا حق ہے اور ہماری حکومت یہ حق ہر قیمت پر دے گی۔ ڈاکٹرز اور نرسز مریضوں کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں ۔عثمان بزدار نے کہا کہ ایک میٹھا بول آدھی بیماری دور کر دیتا ہے ۔ نئے پاکستان میں ہسپتال بھی صحیح معنوں میں شفاخانے بنیں گے ۔ادھر پنجاب کے نئے مجوزہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو حقیقی معنوں میں مضبوط اور فعال بنایا جائے گا اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں اورانہیں ریلیف مل سکے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے میں ناکام رہا ہے اور بلدیاتی اداروں کوبے اختیار رکھا گیاہے ،ہماری حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیار بھی دے گی اورچیک اینڈ بیلنس بھی رکھے گی،نمائندے عوام کو جوابدہ ہونگے ۔نئے بلدیاتی نظام کا محور عوام ہیں،جن کے مسائل ان کے دروازے پر حل ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام موجودہ فرسودہ سٹیٹس کو ختم کرے گا۔ادھر وزیراعلیٰ نے پولیس کو شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنا کر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے ۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے نامور قانون دان و اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) تنزیل الرحمان اور نجی نیوز چینل کے چیئرمین ظہیرالدین بابر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔