counter easy hit

سو شل میڈیا یس اردوکی خبر پر دو روز بعد ہی ایکشن

Yes, two days after the action

Yes, two days after the action

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس سے)سو شل میڈیا ایس اردوکی خبر پر دو روز بعد ہی ایکشن کمشنر لاہور ڈویثرن نے ننکانہ صاحب میں فیملی فیسٹول کے انعقاد کے احکامات جاری کر دیئے تین روزہ فیملی فیسٹول کا انعقاد 26,27,28 فروری کو ہو گا ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثما ن علی خاں ۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سو شل میڈیا ایس اردو میں خبرکی اشاعت پر گزشتہ روز کمشنر لاہور ڈویثرن نے ننکانہ صاحب میں فیملی فیسٹول کے انعقاد کے احکامات جاری کر دیئے یاد رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر شیخوپورہ جہلم و دیگرز اضلاع میں منعقد ہونے والے فیملی فیسٹول کے انعقاد کو ننکانہ میں یقینی بنانے کی اپیل کی گئی تھی ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں نے ننکانہ صاحب میں فیملی فیسٹول کے انعقاد کو جمعہ ، ہفتہ ،اتوار 26,27,28 فر وری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے فیملی فیسٹیول آفیسرز کلب میں ہوگا جس کے اوقات کار 12بجے سہ پہر سے رات 10بجے تک ہوں گے جبکہ 27فروری کو صرف خواتین اور بچوں کا کیلئے مقرر کیا گیا ہے انہوں نے تمام سر کاری ملازمین سمیت ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے فیملی فیسٹول کو کامیاب بنانے کا حکم دیا ان تین روزہ فیسٹول میں قوال ،نعت خوان مزاحیہ فنکار وسکولوں کے بچے دلچسپ خاکے پیش کریں گے اور پنجاب آرٹ کونسل کے تعاون سے سائیں ظہور ،حمیرا ارشد،شوکت علی سمیت دیگر فنکاراپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے ملک بھر کے منفر د پارچہ جات دستکاری کے نمونے و دیگرز انمول اشیاء فروخت کے ساتھ کھانوں کی مختلف ڈشز بھی دستیاب ہونگی بچوں کے لیے جھولے اور بڑوں کی دلچسپی کا سامان ہونے سے ننکانہ میں 14روز قبل ہونے والے دل خراش ایل پی جی ٹینکر حادثہ اور پاکستان میں دہشت گردی کی موجودہ فضاء کے خوف سے شہری ریلکس محسوس کریں گے ڈی او نثار بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام سرکاری آفیسر و ملازمین اس فیملی فیسٹول کو کامیاب اور خوبصورت بنانے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کریں گے صدر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ خادم حسین سدھو،صدر آل ٹریڈر ز یونین چوہدری محمد ریاض ،صدر ٹرانسپورٹ یونین ملک اظہر اقبال و دیگر ز شہری و سماجی تنظیموں نے سوشل میڈیا یس اردو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویثرن اور ڈی سی او ننکانہ کا شکریہ ادا کیا ہے