counter easy hit

یمن سے سعودی عرب پر میزائل حملہ، 3 افراد جاں بحق

ریاض: حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی صوبے جازان پر میزائل حملے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ سعودی اتحادی فوج کے Yemeni attack on Saudi Arabia, 3 killed in Yemenسربراہ کرنل ترکی المالکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں شہریوں کو نشانا بنایا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق ہوئے تاہم بعد میں ایک اور شخص چل بسا۔سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جانا شہریوں سے دشمنی کے زمرے میں آتا ہے تاہم سعودی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ امریکا اور سعودی عرب نے متعدد بار ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کو میزائل ایران فراہم کررہا ہے لہذا اقوام متحدہ ایران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند کرے۔