counter easy hit

یمن میں شادی کی تقریب پربمباری‘ 20 افراد ہلاک

صنعا: یمن کے شمالی علاقے میں شادی کی تقریب پرفضائی بمباری کے نتیجے میں دلہن سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے۔

Yemen kills 20 in Yemen's wedding ceremonyتفصیلات کے مطابق یمن کے شمالی صوبے حجاح میں شادی کی تقریب پر فضائی بمباری کے نتیجے میں دلہن سمیت 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مقامہ اسپتال الجمہوری کے سربراہ محمد الصومالی کے مطابق فضائی بمباری میں زخمی ہونے والے 45 افراد کو اسپتال لایا گیا جن میں دلہا بھی شامل ہے۔

فضائی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں 30 بچے بھی شامل ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب حوثی باغیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کی تقریب پرفضائی کارروائی سعودی فوجی اتحاد نے کی۔

دوسری جانب سعودی اتحادی افواج کے ترجمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، اتحادی فورسز شہری آبادی کو نشانہ نہیں بناتی۔