counter easy hit

یمن میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے پہلی پرواز روانہ

National Airline

National Airline

کراچی (جیوڈیسک) یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے قومی ایئرلائن کی پہلی خصوصی پرواز روانہ ہوگئی ہے۔ کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں میں 3 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن میں سے ایک ہزار افراد یمن کے شورش زدہ علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں سے 600 افراد پر مشتمل پہلا قافلہ حدیدہ پہنچ گیا ہے۔ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے کراچی ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کے 2 طیارے مخصوص کئے گئے ہیں جن میں سے پہلی خصوصی پرواز پی کے 7001 حدیدہ روانہ ہوگئی ہے، طیارے میں عملے کے 21 افراد موجود ہیں جب کہ اسے کیپٹن محسن آپریٹ کررہے ہیں، پرواز کے ذریعے 504 افراد کو واپس لایا جائے گا۔

دوسری جانب پاک بحریہ نے بھی یمن میں محصور پاکستانیوں کی مدد کے لئے ایک فریگیٹ جہاز کراچی کی بندر گاہ سے روانہ کردیا ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز خلیج عدن میں پوری تیاری کے ساتھ موجود ہوگا اور ضرورت پڑنے پر یمن میں موجود پاکستانیوں کے انخلا کا کام سرانجام دے گا۔ واضح رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی روکنے کے لئے سعودی عرب کی سربراہی میں خلیجی ممالک کا اتحاد فضائی کارروائی کررہا ہے۔